جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جارہاہے ‘،چینی وزیر خارجہ

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ(آئی این پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ دو سال قبل ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کا اچھے انداز میںآغاز کیاگیا تھا اور اب اس کے اچھے ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا جاچکا ہے اور یہ تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کر رہاہے اس منصوبے کے ساتھ کئی اور منصوبے بھی شروع کیئے ہیں،براعظم یورپ میں بریج کوریڈور،چین، بنگلہ دیش،انڈیا،میانمار اقتصادی منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔سلک روڈ اکناک بیلٹ کی تجویز سب سے پہلے چین کے صدر ژی چن پنگ نے قزاکستان میں پیش کی تھی،جس کا مقصد اکسیویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ جنوب مشرقی ایشیاء میں تعمیر کرنا تھا،ون بیلٹ ون روڈ کی تجویز ایشیاء اور یورپ کے مختلف ممالک کے عوام کے درمیان اتحاد،ترقی کیلئے امید کی ایک کرن ہے،جس سے بل آخر پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔اس منصوبے سے چین میں نئے تاریخی حالات کے تحت چین میں اصلاحات ہونگی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ چین سے ایشیائی اور یورپی ممالک کو خدمات فراہم کی جائیں گی،ون روڈون بیلٹ منصوبے پر عالمی اتفاق رائے پیداہوا ہے اور اب تک70سے زائد ممالک اور تنظمیوں نے اس کے ساتھ تعاون کرنے اور اس میں شامل ہونے کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیاہے،اس کے ساتھ ہی 34ممالک اور عالمی تنظیموں نے چین کے ساتھ اس منصوبے پر کام کرنے کیلئے معاہدے کیے ہیں،اس منصوبے کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایشیئن انفراسٹکچر انویسمنٹ بنک(Aiib) بھی نے اس سال کام شروع کردیا ہے اور اس نے سلک روڈ منصوبوں کیلئے اپنے تعاون کی پہلی قسط بھی جاری کردی ہے،جس سے ان ممالک میں اہم منصوبوں کی تعمیر میں مدد مل رہی ہے،ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت براعظم ایشیاء اور یورپ کے درمیان زمینی،سمندری اور فضائی رابطے قائم کیے جارہے ہیں۔اس وقت ہنگری اور سربیہ اور انڈونیشیاء کے درمیان تیز رفتار ریلوے کی تعمیر جاری ہے،جبکہ چین اور لاؤس، چین اور تھائی لینڈ کے درمیان بھی ریلوے نیٹ ورک بچھایا جارہاہے،ہائی وے کے کئی منصوبے بھی شروع کردیئے گئے ہیں،چین نے 20ممالک سے صنعتی تعاون اور استعداد کو بڑھانے کے معاہدے کیے ہیں اور مختلف ملکوں میں کئی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں۔جن کی مالیت 100ارب ڈالر ہے،چین اور قزاکستان صنعتی استعداد کے میدان میں تعاون کرنے والے بنیادی ممالک ہیں جو 52منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جن میں27ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے،ان منصوبوں کی سب سے نمایاں کارکردگی اقتصادی راہداری منصوبے ہیں،جن میں چائنہ،منگولیہ اور روس کے منصوبے ہیں جن پرکام ہورہاہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا جاچکا ہے اور یہ تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کر رہاہے اس منصوبے کے ساتھ کئی اور منصوبے بھی شروع کیئے ہیں،براعظم یورپ میں بریج کوریڈور،چین، بنگلہ دیش،انڈیا،میانمار اقتصادی منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان ریلوے کی طرز پر چین اور یورپ میں 1500ٹرینیں کامیابی سے چل رہی ہیں جبکہ گذشتہ سال ان کی تعداد صرف815تھی،چین کے مختلف شہروں سے سات ملکوں کیلئے ٹرینیں روانہ ہوتی ہیں اور جو ان ممالک کی ترقی تجارت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے ساتھ منسلک ممالک کے ساتھ صنعتی اور شہری ترقی کیلئے بہت کام ہورہاہے اور ان ملکوں میں ترقی کا عمل ماضی کی نسبت تیز ہوگیاہے،چینی سرمایہ کاروں نے 49ایسے ممالک کے ساتھ 15ارب امریکی ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے،ان منصوبوں کے باعث لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ تیز اور قریب ہوگیاہے،چینی حکومت نے ون بیلٹ ون روڈ ممالک کے طالب علموں کیلئے سکالر شپ دیئے ہیں اور وہاں ثقافتی پروگرام منعقد کیے ہیں،جس سے عوام کو ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملاہے اور عالمی ورثے سے بہتر طور پر متعارف ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ اقدام کے طور پر چین باہمی مذاکرات،باہمی تعمیروترقی اور باہمی مفادات کے اصولوں پر ون بیلٹ ون روڈ ممالک کیلئے کام کرے گاتاکہ ان ملکوں کے عوام کو ترقی کے نئے مواقع حاصل ہوں اور وہ اس کے ثمرات سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرسکیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…