جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کتنے ہزار پاکستانی جیلوں میں قید ہیں ؟ حکومت پاکستان اور سعودی حکومت ان کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟‎

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بہترین وکلاءٹیم مقرر کر دی ہے سرکاری سطح پر بھی قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے معلومات کے مطابق سعودی عرب میں 2393 افراد جو کہ مختلف جرائم کی پاداش مین جیل کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ان میں منشیات کے 868 ، چوری 358 ، حرام کاری 71، جعلسازی 271 ، جھگڑے سے 37 ، قتل 64 رشوت ستانی 47 اور متفرق مقدمات میں 677 افراد جیلوں میں بند ہیں معلومات کے مطابق وزرات خارجہ نے ابتدائی طور پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں لوث افراد کی رہائی کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کر کے قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں وزارت خارجہ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بہت جلد معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کی رہائی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ وکلاء کی ٹیم بھی مقرر کی گئی ہے جو کہ وہاں کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے دوسری جانب وزارت خارجہ نے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جو پاکستانی قید ہیں وہاں کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…