جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

حکمران فوراََ معافی مانگیں، ملک کی اہم سیاسی شخصیت نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے حکمرانوں سے مہنگائی میں کمی اورترقی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی نے (ن) لیگی حکومت کے ’’جھوٹے اور نااہل ‘‘ہونے کی تصد یق کر دی ہے‘حکومت نئے ٹیکس لگانے اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے ‘غر یب پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف پاکستان کسان اتحاد کے آج (سوموار)کے احتجاجی دھر نہ میں بھر پور شر کت کر یگی ۔ اتوار کے روز اپنی رہائش گا ہ پرکسانوں کے دھر نے میں شر کت کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکمرانوں کی ایسے پالیساں ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیاء منگوانے کاسلسلہ ختم کر دیں اور اپنے کسانوں کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچائے ورنہ قوم ایسے نااہل حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سمیت پوری تحر یک انصاف کسانوں کے ساتھ ہیں اور انکے احتجاجی دھر نہ میں شر کت سمیت ہر احتجاج میں شر یک ہوں گے اور حکمرانوں کو مجبور کر یں گے وہ کسانوں کے مسائل حل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں معاشی ترقی اور مہنگائی کے کم ہونے کے دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بناتے رہے ہیں مگر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپنی مانٹیری پا لیسی میں حکومت کے تمام دعوؤں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے جسکے بعد حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں پر عوام پر نئے ٹیکس لگانے اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہنا چاہیے ورنہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جائیگی ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…