اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے کہا ہے کہ امےر افغان طالبان ملا اختر منصور کی ہلاکت سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں اوران کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفےس ذکرےہ کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کیلئے معلومات حاصل کر رہے ہیں پاکستان کا موقف واضح ہے کہ طالبان تشدد ترک کردیں اور مذاکرات کی میز پر آئیں فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ماضی میں ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے باعث امن مذاکرات متاثر ہوئے امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ضروری ہے۔