جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

ٹی او آرز پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، ایاز صادق

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ ٹرم آف ریفرنس(ٹی او آرز) پاناما جیسی کمپنیوں، قرضے معاف کرانے اور کرپشن سے متعلق بنیں گے، پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کیلئے متحدہ اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے نام میرے پاس آگئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے سینیٹ اور حکومت کے نام پیر کو میرے پاس آجائیں گے،مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کے وزیر اعظم نواز شریف لند ن میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں یا نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی قابل احترام سیاستدان ہیں انہیں بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں جبکہ ٹی او آرز پر پیش رفت سے متعلق بھی یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی میں کوئی نظر انداز نہیں ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ملک کی چوتھی بڑی پارٹی کو نظر انداز کیا گیا لیکن بعد میں اپوزیشن نے خود ہی اسے اپنی طرف سے شامل کرلیا،اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے نام آگئے ہیں مگر حکومت کے نام کل میرے پاس آجائیں گے جبکہ اپوزیشن کے نام بھی پیر کو آئیں گے جس کے بعد باقاعدہ مشاورت کے بعد منگل یا بدھ تک کمیٹی قائم کردی جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر ہر اپوزیشن جماعت حکومتی جماعت سے رابطے میں ہے جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔ ٹی او آرز تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش کے مطابق درست سمت میں جارہے ہیں اور ٹی او آرز میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن گئے ہیں اور مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوگی یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…