جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

مدارس بارے بڑا فیصلہ، حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) حکومت بلوچستان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے کے تمام مدارس کو محکمہ تعلیم کے ذریعے رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مدارس کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم اور قانون سازی کیلئے صوبائی حکومت نے ایک اعلیٰ سطح کی 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار کے مطابق کمیٹی کے اراکین میں بلوچستان کے سیکریٹریمحکمہ تعلیم ، صوبائی سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور، سیکریٹری محکمہ صنعت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے سیکریٹری شامل ہیں۔بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تمام مدارس کے مقام، نام، اساتذہ اور طالب علموں کی معلومات جمع کرنے کیلئے ایک فارم پہلے سے تیار کرلیا ہے۔محکمہ تعلیم کے عہدیدار نے بتایا کہ’اس طرح ہمیں ان مدارس میں موجود اساتذہ اور طالب علموں کی اصل تعداد معلوم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ بلوچستان کے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت صوبائی محکمہ صنعت سے تقریبا 3000 مدارس رجسٹر ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں رجسٹر اور غیر رجسٹر مدارس کی تعداد اب بھی 10,000 کے قریب ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے ان مدارس کی رجسٹریشن کا کام محکمہ صنعت سے محکمہ تعلیم کو منتقل ہوجائے گا۔صوبائی سیکریٹری تعلیم صبور کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے پہلے سے ہی کوئٹہ اور صوبے کے دیگر حصوں میں موجود نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔’اسکولوں کی رجسٹریشن کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…