پشاور(آئی این پی ) پشاور میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 100مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن پھندو، گلبہار اور اندرون شہرمختلف علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 6 افغان باشندوں سمیت 100 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افرادکے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد کو مقامی پولیس اسٹیشنز منتقل کردیا گیا ہے۔