اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت کی نیت درست ہو تو پندرہ دن کے بجائے پندرہ گھنٹوں میں ٹی او آرز بنا سکتے ہیں الیکشن کمیشن کا کردار سرکار کی لونڈی رہا ہے مزید اصلاحات کی ضرو رت ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کی ٹی او آرز کے حوالے سے وکلاء برادری کی پیشرفت بڑی حوصلہ افزاء ہے پاکستان کے لکھا پڑھا طبقے کو اس معاملے پر متحرک ہونا چاہئے وکلاء کا کردار ہمیشہ کے لئے بڑا کلیدی رہا ہے وکلاء کے اس اقدام سے تحریک کو بڑی تقویت ملی گی انہوں نے کہا کہ مثبت پیشرفت وزیر اطلاعات پرویز رشید کی ملاقات سے نہیں مثبت پیشرفت حکومت کی رویئے سے ہوئی ہے حکومت کو ٹی او آرز بنانے میں تیزی دکھانی چاہئے ۔