ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

مطیع الرحمان کی پھانسی میں بنگلہ دیش سے زیادہ کس کا ہاتھ تھا ؟ چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 22  مئی‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی حسینہ واجد اور بھارت کے شیطانی کھیل سے زیادہ پاکستانی حکومت کی بے حسی کا شاخسانہ ہے ،حکومت 1974کے سہ ملکی معاہدے کو عالمی عدالت میں لے جاتی تو پھانسیوں کا یہ سلسلہ رک سکتاتھا ، حکومت اگر مدعی بن کر اس ظلم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھاتی تو مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کی انصاف پسند قومیں بھی ساتھ دیتیں مگر ہمارے حکمران یہی کہتے رہے کہ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے حالانکہ مطیع الرحمن کو حملہ آور اور قابض فوج کا ساتھ دینے کے الزام میں پھانسی دی گئی ،بھارت بنگلہ دیش میں ہرقیمت پر حسینہ واجد کو مسلط رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کے پڑوس میں ایک اسلامی ریاست کا وجود نہ ابھر سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اظہار تعزیت کے لئے آنے والے وفاق المدارس کے جید علماءکرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں مولانا حافظ محمد نعمان حامد ،مولانا محمد اسلم نقشبندی ،مولانا الطاف الرحمن گوندل ،مولانا پروفیسر مدثر احمد ،مولانا منظور الحق ،شیخ القرآن مولانا عبد المالک ،مولانا آفتاب حسین ،مولانا فاضل عثمانی ،قاری عبدالرحمن جامی و دیگر علماءکرام شریک تھے ۔اس موقع پر مطیع الرحمن نظامی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مطیع الرحمن نظامی نے بھارتی کٹھ پتلی حسینہ واجد کے سامنے رحم کی اپیل نہیں کی اور نہ پاکستان کے دفاع کو جرم تسلیم کیا ۔جس سے بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کے قدم مزید مضبوط ہوئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بنگلہ دیش میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور حسینہ واجد عبرت ناک انجام سے دوچار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں موجود ایک کروڑہندو ووٹرز کو خوش کرنے کیلئے اسلامی قیادت کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہی ہے ،جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنا ن جن میں ایک بڑی تعداد خواتین کارکنوں کی ہے انہیں جیلوں میں بند کرکے اذیتیں دی جارہی ہیں ۔اگر حکومت پاکستا ن نے ان کی رہائی کیلئے کوئی آواز بلند نہ کی توحسینہ واجد پاکستانی افواج کے افسروں کوبھی طلب کرسکتی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں ۔ملک میں بھارت کے لچر،بے ہودہ اور عریاں کلچر کو فروغ دیاجارہا ہے ،بھارتی چینلز سے زیادہ بے حیائی فحاشی اور عریانی ہمارے میڈیا پر دکھائی جارہی ہے ۔ہم صرف مالی کرپشن کی نہیں اخلاقی کرپشن کے خاتمہ کی بات کرتے ہیں ۔حکومتی سرپرستی میں پورے ملک کو سینما گھر بنایا جارہا ہے ،جو بے ہودگی ہمارے چینلز دکھا رہے ہیں اس طرح کی خرافات کی اجازت تو کوئی غیر مسلم ملک بھی نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین کلچر کو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پھیلایا جارہا ہے ۔انہوں نے مدارس پر چھاپوںاور علماءکرام کی بلا جواز گرفتاریوں کی بھی شد ید مذمت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…