جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاﺅس کا پانی بند، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں پانی کے شدید بحران کی زد میں وزیر اعظم ہاﺅس بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ ہفتے کے روز پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاﺅس ، سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں اور رہائش گاہوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔ جن علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی ہے ان میں فائیو سٹار ہوٹل کے عقب میں واقع رہا ئش گاہیں ، گلشن جناح ، گلگت بلتستان ہاﺅس ، پی این سی اے اور دیگر عمارتیں شامل ہیں ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گلشن جناح میں پانی کا بحران گزشتہ بیس دنوں سے جاری ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی حکام پانی کے بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں ۔ گلشن جناح کے مکینوں نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے ملاقات کرکے انہیں پانی کے بحران سے آگاہ کیا جس پر طارق فضل چوہدری نے پانی کے بحران کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاﺅس میں بھی پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کے بعد ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…