اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آرز بنانے میں تاخیر سے نواز شریف کی حکومت کو نقصان ہو سکتا ہے شریف خاندان ملک کا کرپٹ ترین خاندانوں میں سے ہے نیب کردار ادا کر رہا ہوتا تو مریم نواز اور حسن نواز کو نوٹس دے چکا ہوتا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کس نے لکھی ہوئی تھی ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز بنانے کی تاخیر سے نواز شریف کے لئے اطمینان کا باعث نہیں ہو گا جس مشیر نے بھی مشورہ دیا تھا یہ نواز شریف کے لئے نقصان دہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی وجہ آف شور کمپنی کے حوالے سے قانون بننے کی تحریک شروع ہوئی ۔ یہ سازش کسی نے نہیں کی اب اس پر توجہ دینی چاہئے ۔ پیپلزپارٹی اس بات پر بالکل واضح ہے کہ پانامہ لیکس میں کوئی بھی ملوث ہو ان کی تحقیقات ہونی چاہئے جس نے قرضے معاف کئے ، غبن ، فراڈ وغیرہ کیے ان کا احتساب ہونا چاہئے ۔