کراچی (این این آئی)متحد ہ قو می مو و منٹ (ایم کیوایم )نے اپنی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کی تنظیمی رکنیت نظم و ضبط کی خلاف ور زری پر تین ماہ کیلئے معطل کر دی ہے۔ردعمل میں ارم عظیم فاروقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے ایک مخلص کارکن کھو دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ار م فاروقی دو ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں ،نظم ضبط کی خلاف ورزی پر ان کی تنظیمی رکنیت تین ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے ،ایم کیوایم کی قیادت نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ اس حوا لے سے متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے تنظیمی رکنیت سے معطل کیے جانے پر کہاہے کہ ایم کیوایم نے ایک مخلص کارکن کھو دیاہے۔ تنظیمی رکنیت سے معطلی کا فیصلہ قائد ایم کیوایم کی توثیق پر ہی قبول کروں گی،رابطہ کمیٹی نے میرے امن کے پیغام کی وجہ سے معطل کیا ہے۔