جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے ،جمشید دستی

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ(آن لائن ) جعلی اپوزیشن کے ٹی آ ر اوز ڈرامہ ہیں ،جنہیں مسترد کرتاہوں، ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے عوامی راج پارٹی کے نو منتخب چیئر مین جمشید احمد دستی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقدکیے گئے جمشید احمد دستی مرکزی چیئر مین منتخب ،رانا محبوب اختر جنر ل سیکرٹر ی،محمد اسلم خان مرکزی وائس چیئر مین ،محمد خان مروت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ،اللہ وسایا فنانس سیکرٹری اور رانا امجد علی سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیے گئے ۔اس موقع پر نو منتخب چیئر مین جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ جعلی اپوزیشن کے ٹی آر اوز ڈارمہ ہیں جنہیں مسترد کرتا ہوں انہوں نے کہا اگلے ہفتے قومی اسمبلی میں بل پیش کروں گا جس میں کرپشن کی سزا ئے موت ہو گی ۔کرپٹ لوگوں کو سزا دیلانے کے لیے عید الفطر کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی راج پارٹی بنانے کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا اور انتخابی نشان جھاڑو ہو گا ۔منشور میں شامل ہے کہ ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے گا ۔انہوں نے مزید دعو یٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن عوامی راج پارٹی مظلوم طبقہ کی پارٹی ہو گی اس میں جاگیر داروں ،وڈیروں اور قومی لٹیروں کو شامل نہیں کیا جائے گایہ عام آدمی کی پارٹی ہو گی اور عام آدمی کا راج ہو گا ۔ #/s#



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…