اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاک چین تجارتی حجم 18ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ،چینی سفیر

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سونا وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین تجارتی حجم 18ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے خطے میں امن و ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ منزل ہے پاک چین کے عسکری قیادت میں بھی تعلقات کا مضبوط رشتہ ہے ۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1951ء سے پاک چین سفارتی تعلقات قائم ہیں دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے دونوں ممالک ہر آزمائش کی گھڑی میں پوری اتری ہے یہ دوستی آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے اگر کوئی پاکستان چین جا کر چین کی کسی بھی گلی میں کسی بھی چینی شخص سے پاک چین کے دوست کے بارے میں پوچھا جائے تو وہ کسی ہچکچاہٹ کے بغیر آپ کو بتائے گا پاک چین کا گہرا دوست ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مشتمل ہیں پاکستان چین کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے آٹھ بجلی کے منصوبے زیر تعمیر ہونے والے ہیں توانائی منصوبوں کی تعمیر سے پاکستان میں روشنیاں ہونگی انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطے کیلئے فائبر پراجیکٹ منصوبے خنجراب سے راولپنڈی تک بنایا جارہا ہے یہ مواصلاتی رابطے کا پہلا منصوبہ ہے قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے اقتصادی راہداری منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہوگا اس منصوبے سے پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ صنعتی پارکس کے قیام کیلئے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ، ترقی استحکام پاک چین کی مشترکہ کاوش ہے افغانستان میں امن وامان ممالک کو فائدہ ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون کررہے ہیں دونوں ممالک کے عسکری قیادت میں بھی گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں عالمی برادری کو دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے (ر اش د )#/s#



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…