لاہور(آن لائن)پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں کرنے پر رضا مندگی ظاہر کردی ہے۔ حکومت پنجاب نے سمیت صوبہ بھرمیں گرمی کی شدت کی وجہ سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیوں کااعلان کیا تو پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے پندرہ جون سے پہلے تعلیمی ادارے بند کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم یکم جون کے بعد تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر’’ضلعی حکومت‘‘ کے آفسران کی طرف سے چھاپے مارنے کی اطلاع کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی یکم جون سے ہی چھٹیاں کریں گے تاہم یکم جون کو چھٹیوں کے حوالے سے تمام پرائیویٹ اداروں کا مشترکہ اعلامیہ سوموار کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔دریں اثناء حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق تعطیلاتیکم جون سے 14 اگست تک صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہونگی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہورہی ہیں جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ 14 اگست کو سرکاری سکولوں میں جشن آزادی کے حوالہ سے مختلف تقریبات منعقد ہونگی جبکہ 15 اگست سے باقاعدہ طور پر سکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کے آغاز کردیا جائیگا۔(اشفاق رحمانی)