اسلام آباد(آن لائن ) آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے فیصلے کیلئے تین رکنی اعلی سطحی کمیٹی آئندہ ہفتہ قائم ہونے کا امکان، کمیٹی ممبران مہنگائی کی موجو دہ شرح کو دیکھنے کے بعدملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات دے گی ہفتہ کو اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے لیے اعلی سٖطحی تین رکنی کمیٹی جلد قائم کر دی جائے گی جو مہنگائی کی موجو دہ شرح کا تعین کرکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے یہ نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات دیں گے جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال بھی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد حکومت نے گذشتہ دو سالوں کے ایڈہاک کو ضم کرکے ملازمین کی تنخواہیں میں14فیصد تک اضافہ کر دیا تھا اس سال بھی فیصلہ کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گاجبکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے تنخواہوں اور پینشن میں پچاس فیصد اضافے کی اپیل کی ہے اور اس حوالے سے ستائیس مئی کو اسلام آباد میں ایک جلوس بھی نکالا جائے گا۔ (شہزاد)