لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پروفیشنل گروپ کے زیر اہتمام فیشن شو کے نام پر رقص و سرود کی محفل سجائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (نواز)پروفیشنل گروپ نے فیشن اور ہیلتھ کئیر کے نام سے رنگا رنگ فیشن شو سجایا جس میں فیشن کے رنگ تو برائے نام ہی نظر آئے اصل رنگ فیشن کے نام پر ہونے والی اس تقریب میں رقص و سرود کی محفل نے جمایا‘ رقاصائیں مختلف پاکستانی اور بھارتی گیتوں پر ڈانس پرفارمنسسز پیش کرتی رہیں ۔ تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، خواجہ عمران نزیر، غزالی بٹ اور شہباز چوہدری سمیت کئی اراکیں صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جو اس محفل سے خوب انجوائے کرتے رہے۔