کراچی(این این آئی)پولیس افسر کا بیٹا لوٹ مار کرتے ہوئے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار، ملزم ریٹائرڈسب انسپکٹر حبیب الرحمان کا بیٹا ہے، جس سے موبائیل،نقدی اور پسٹل برآمد ہوا ہے: ایس ایچ او بن قاسم، تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود میں رٹائرڈپولیس انسپکٹر حبیب الرحما ن ابڑو کا بیٹا شعیب الرحمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر کے بھا گ رہا تھا کہ رینجرز نے دیکھ لیا اور پیچھا کر کے گرفتار کر لیا، گرفتاری کے دوران رینجرز نے ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل ،موبائیل فون اور نقدی لے لیئے، جس کے بعد اس کو بن قاسم تھانے کے حوالے کیا گیا، اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم عبدالغفور لاکھو کا کہنا ہے کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزم شعیب الرحمان رٹائرڈ سب انسپکٹر حبیب الرحمان ابڑو کا بیٹا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ایک پسٹل، موبائیل فون اور نقدی ملزم کے قبضے سے لیئے گئے ہیں۔