اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج)اتوار سے بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے حالیہ گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ جائیگا۔ترجمان عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ڈویژن) سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہیگا تاہم چوبیس گھنٹوں کے دور ان فاٹا، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو ٗجیکب آباد51، سبی ٗلاڑکانہ ٗ کوٹ ادو ٗ تربت ٗسکھر50 ٗموہنجوداڑو ٗرحیم یار خان ٗنورپورتھل ٗبہاولنگر ٗبہاولپور 49 ٗپڈعیدن ٗبھکر ٗ ڈی جی خان48 ٗاوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی، ملتان، ڈی آئی خان، خانپور، کوہاٹ 47 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29، اسلام آباد 23، کراچی 29، پشاور 24، کوئٹہ اور گلگت 13، چترال 15اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی،شہروں کے نام جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































