اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،جس میں انہوں نے اسپین میں تعیناتی کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کئے اور مختلف ممالک کے ویزے وزرات خارجہ کے لیٹر پر لے کر دیئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو وزرات خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے اسپین میں تعیناتی کے دوران غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری کئے،شفقت علی چیمہ نے بھارتی،بنگالی اور برما کے شہریوں کو پاکستان پاسپورٹ دیئے اور مختلف ممالک کے ویزے وزارت خارجہ کے لیٹر پر لے کر دئیے گئے،اس دوران جنوبی افریقہ،دبئی،اسپین،اٹلی،جرمنی،فرانس اور یونان کے ویزے لئے گئے،شفقت علی چیمہ نے ایجنٹ خرم، امجد مالٹا،سرتاج،یار محمد اور عمر ٹریول رابطے میں تھے۔(خ م)