ساہیوال(این این آئی)ڈسٹرک پولیس افسر ساہیوال باقر رضا کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن افسر ساہیوال کی رہائش گاہ پر الوداعی کھانا کی تقریب میں قادرآباد کول پاور پروجیکٹ ساہیوال کے قریب دھماکہ کی اطلاع پر افسروں کی دوڑیں لگ گئیں اور الوداعی تقریب ایک گھنٹہ تک افرا تفری کا شکار رہی لیکن جب اصل صورتحال سامنے آئی کہ حساس ادارہ کول پاور پروجیکٹ اور سیکورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک فرضی دھماکہ کرکے موک ایکسر سائز کی گئی جس سے علاقہ میں بم دھماکہ کی افواہ پھیل گئی اور حساس ادارہ نے دھماکہ کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنے کی جب مشق پوری کر لی تو ضلعی انتظامیہ کو صحیح صورتحال کا علم ہوا اور الوداعی تقریب سے دوڑیں لگانے والے اعلیٰ افسر دوبارہ واپس آئے تو تقریب کا آغاز کیا گیا اور مہمانوں کی پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔ الوداعی تقریب میں کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔