جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

ساہیوال میں لو لگنے اور گرمی کی شدت سے پانچ افراد جاں بحق،درجنوں ہسپتال داخل

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی) ضلع ساہیوال میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے بعد لو لگنے اور شدید گرمی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ درجنوں کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور درجہ حرارت روا سال کی بلند ترین سطح 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔رامے ٹاؤن کا ٹرانسفامر بھی جل گیا۔ چک 6-86آر کی پندرہ سالہ لڑکی ثمن ، جہاز گراؤنڈ کا ساٹھ سالہ محمد ریاض ، چک 5-44ایل کی تیس سالہ رحمت بی بی ، مسلم بن عقیل کالونی کی نوے سالہ شگفتہ اور جیون سٹی کالونی کا ساٹھ سالہ ظہور احمد لو لگنے اور شدید گرمی سے بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گئے جبکہ کھیتوں میں کام کرنے اور زیر تعمیر عمارتوں میں مزدوری کرنے والے درجنوں افراد گرمی کے سبب بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تین کی حالت نازک ہے۔ گرمی کی شددت کے سبب رامے ٹاؤن کا ٹرانسفار مر بھی جل گیا جس کی وجہ سے رامے ٹاؤن کالونی کی بجلی کی سپلائی چودہ گھنٹے سے معطل ہے لیکن واپڈا حکام نے بھی بجلی کی سپلائی ٹرانسفارمر تبدیل کر کے بحال نہیں کی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شددت میں اضافہ کا امکان ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…