چنیوٹ (این این آئی)چنیوٹ میں نامعلوم افراد کی اسکول جاتے ہوئے پہلی جماعت کے سات سالہ بچے کو پکڑ کر ذبح کرنے کی کوشش۔ علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔چنیوٹ کے علاقے پنگو موڑ کا رہائشی سات سالہ ثاقب علی ولد محمد علی گھر سے اسکول کیلئے نکلا تو نامعلوم افراد نے اسے پکڑ کر ذبح کرنے کی کوشش کی ٗثاقب علی کا گلا کٹ گیا تو ملزمان خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے ٗاہل علاقہ نے خون میں لت پت دیکھا تو اہل خانہ کو اطلاع دی جو اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لائے جہاں حالت نازک ہونے پر فیصل آباد الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیاثاقب کے والد ساجد علی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی خوراک اور بولنے والی نالی کٹ چکی ہے اس لیے وہ ابھی بول نہیں سکتا ٗثاقب علی کو ذبح کرنے کے واقعہ پر علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا