منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امداد پر پابندی،کانگریس کے کچھ ارکان کے کچھ اورمقاصد ، پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،امریکہ کو انتباہ جاری کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امید ہے اوباما انتظامیہ پاکستان کی فوجی مالی امداد کے حوالے سے سینیٹ کو قائل کر لیگی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں انعام یا کسی کی خوشنودی کیلئے نہیں کرتا بلکہ انسداد دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں اس کے قومی مفاد میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کے دوست ہیں اور انھوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ٗہمیں پورا یقین ہے کہ وہ سینیٹ کو قائل کر لیں گے۔طارق فاطمی نے کہا کہ سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکی نہیں ہے بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کس طرح سینیٹ کو قائل کرتی ہے یہ پاکستان کا درد سر نہیں ہے۔ایف 16 طیاروں کی فروخت کے حوالے سے امور خارجہ کے مشیر نے کہا کہ اس معاہدے کے بارے میں بھی بات چیت جاری ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ یہ معاملہ بھی حل کر لیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکی انتظامیہ اور سینیٹ کے کچھ ارکان کو بتا دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کارروائیاں صرف پاکستان کے مفاد میں نہیں بلکہ امریکہ اور دوسری دنیا کا مفاد بھی اسی میں ہے۔انھوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ پر یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان کی امداد روکنے سیامریکہ اور پاکستان کے تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایسے دعوے حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک لاکھ اسی ہزار فوجی اور ایئرفورس انھیں علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ اور ایساف کے اعلی فوجی کمانڈروں کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لا کر وہاں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کانگریس کے کچھ ارکان کے کچھ اورمقاصد بھی ہوسکتے ہیں تاہم اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…