منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دوستوں نے وزیراعظم کو کشمیر کونسل کے انتخابات کے فوری بعد اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیدیا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)آزادکشمیر میں عام انتخابات کو مزید تاخیر سے کرنے جبکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد وزیراعظم کے قریبی دوستوں نے کشمیر کونسل کے انتخابات کے فوری بعد اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیدیا۔ آئین اور رول کے مطابق مزید90دن کا وقت مل سکتا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے بھی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی قیادت کی جانب سے اور آزاد حکومت میں شامل پیپلزپارٹی کے سینئر وزراء کے درمیان کشمیر کونسل کے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ جس میں صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر الگ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد یاسین کے درمیان ہاتھا پائی ہونے پر وزیراعظم سمیت دیگر وزراء ناراض ہوکر اپنے فون بھی بند کرلیے۔ جبکہ چوہدری محمد یاسین ، مطلوب انقلابی، جاوید بڈھانوی، چوہدری محبوب کوٹکٹ کی د وڑ میں شامل کرنے پر لطیف اکبر اور چوہدری یاسین کے درمیان لڑائی بھی ہوئی رابطہ کرنے پر دونوں وزراء کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ ان کے درمیان لڑائی ہوئی ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول جاری کرنے پر وزیراعظم اسمبلی نہیں توڑ سکتے اگر شیڈول میں تاخیر ہوئی تو آئندہ کشمیر کونسل کے انتخابات کے فور ی بعد اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…