اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی فیملی کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی کے گھر آمد، کھانے کی میز پر کیا ہوا ؟ جانئے

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے اور انہیں 3 برسوں بعد مغوی بیٹے کی باحفاظت بازیابی پر مبارک باد دی ہے، وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیٹے حسین نواز اور دیگر شخصیات کے ہمراہ لاہور میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے گیلانی فیملی کے لیے گلدستے ، پھل اورمٹھائی کے تحفے بھی پیش کیے۔یوسف رضا گیلانی کے بازیاب ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی باحفاظت واپسی پر مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نوازشریف نے علی حیدر گیلانی سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز نے آپ کی رہائی کیلئے بہت دعائیں کیں ، علی حیدر گیلانی نے جواب میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مائیں تو دعائیں کرتی ہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علی حیدر گیلانی اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو فراموش کرکے مستقبل پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے پانامہ ایشو پر یوسف رضا گیلانی سے بات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے خصوصی طیارہ افغانستان بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق گیلانی فیملی نے شریف فیملی کیلئے سپیشل کھانوں کا انتظام کیا اور مختلف17 ڈشنز تیار کروائی گئیں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…