جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

بلوچستان سے وزیر اعظم لیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں‘ڈاکٹر عبدالمالک

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی)بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالماک نے ڈسٹرک بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچستان سے وزیر اعظم لیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس وقت انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے صوبہ کا چارج لیا اس وقت بلوچستان میں اغواء برائے تاوان ، قتل و غارت ، ٹارگٹ کلنگ عروج پر تھی لیکن ان کی حکومت نے بہت قلیل مددت میں اس صورتحال پر قابو پالیا اب بلوچستان نے ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پالیا گیا ہے اور بلوچستان میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے صوبہ میں جو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا اس کی بدولت صوبہ بلوچستان منفرد مقام حاصل کر چکا ہے اور بلوچستان کے بعد اب پنجاب میں نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے جس سے نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے ۔ انہوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک ختم ہو گئی ہے اور مذاکرات کے نتیجہ میں علیحدگی پسند وں نے اپنی سرگرمیاں ترک کر کے قومی دھارے میں کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے (را )کے ایجنٹوں کی گرفتاریوں سے علیحدگی پسندوں کے ٹھکانے بھی ختم ہو کر رہ گئے ہیں اور غیر ملکی مداخلت بھی بند کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اپریشن میں اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کے گروہوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیے پنجاب کو اپنا رول اداکرنے کی اپیل کی سابق وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے سیکر ٹری خزانہ کے گھر سے کروڑوں روپے کی نقدی کی برآمدگی کے معاملہ پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف ادارے کام کر رہے ہیں اور بہت جلد مزید کئی چہرے بے نقاب ہو نگے لیکن اس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کسی لیڈر کا نہ کوئی رول ہے اور نہ ہوگا کیونکہ ہم کرپشن کے خلاف ہے اور رہینگے ، بار کے صدرنے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…