منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شب برات کی تیاریاں، شیطان کے چیلے بھی منظر عام پر آ گئے

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)شب برات پر پٹاخوں کی فروخت پرپابندی عائد کیے جانے کے باوجود ملک بھر کی طرح کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پٹاخوں کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نظر نہیں آرہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شب برات گناہوں سے مغفرت اور اعمال نامے تبدیل ہونے کی رات ہے لیکن کچھ لوگ اللہ کی بجائے شیطان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پٹاخے چلا کر عوام الناس کا چین و سکون خراب کرتے ہیں۔ عوام کے سکون کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اس مقدس رات کیلئے آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی تو عائد کردی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نظر نہیں آرہا۔ کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، شیرشاہ اور اورنگی ٹاﺅن سمیت متعدد علاقوں میں پٹاخوں کی فروخت سرعام جاری ہے۔ اورنگی ٹاﺅننمبر 10کے بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے ٹھیلوں والوں نے شیطان کے چیلوں کی سہولت کیلئے سائیڈ بزنس کے طور پر پٹاخوں کی فروخت بھی شروع کررکھی ہے۔ 10 نمبر کے بازار میں پٹاخوں کے 25 سے زائد سٹال لگے ہوئے ہیں جہاں 40 سے 130 روپے کے عوض پٹاخوں کے پیکٹ فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اپنے احکامات پر عملدر آمد مفقود نظر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…