فیصل آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران ائیرکنڈیشن ہال میں وزیراعظم کے چہرے پرپسینہ اور باربارپانی پینے کی صورتحال دیکھ کر نواز شریف پرترس آیاکہ ایسی کمائی کاکیافائدہ ہے کہ اس سے آپ اتنے پریشان ہیں ۔فیصل آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف اسمبلی سے خطاب کے دوران پانامہ لیکس کی صفائی دینے کے موقع پران کے چہرے پرپسینہ ہی پسینہ اورباربارپانی کی بوتلیں طلب کرنے جیسی صورتحال پرگہری تشویش ہوئی کہ چوری کاپیسہ صفائی دینے میں ناکامی کے باعث وزیراعظم کی صورتحال بہت خراب ہے۔#