جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے نعیم الحق سے کیا طے پایا؟پرویز رشید فوراً ہی اصل بات زباں پر لے آئے

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نعیم الحق سے اتفاقاً ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں نے اتفاق کیاکہ ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نعیم الحق سے لاہور جا تے ہوئے بھیرہ انٹرچینج پر اچانک ملاقات ہو گئی ،میں لاہور اور نعیم الحق فیصل آباد جا رہے تھے میں نے نعیم الحق کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک لفٹ دی۔ اس غیر رسمی ملاقات میں ذاتی اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کمیشن بننے جا رہا ہے اور اس دوران ہمیں ایک دوسرے پر میڈیا پر آکر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے ۔تحقیقات کیلئے ایک متفقہ فورم بن رہا ہے ۔ اس لیے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے جس پر نعیم الحق نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں ہمیں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ پرویز رشید سے ملاقات کے دوران کوئی ڈیل نہیں ہوئی ما حول بہتر بنانے پر بات کی میں نے عمران خان کو اس ملاقات کا پیغام پہنچا دیاہے ۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…