ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پاکستان اورایف 16طیارے ،امریکی ماہرین نے بڑی خبر سنادی

datetime 20  مئی‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی دفاعی ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ قانون سازوں کی سخت مخالفت کے باوجود پاکستان، رواں سال جولائی کے آخر تک متنازع ایف 16 طیارے حاصل کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دفاعی ماہرین نے کہا کہ اوباما انتظامیہ بالاخر امریکی کانگریس کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کہ پاکستان کو طیارے فروخت کرنا خود امریکا کے مفاد میں ہے۔امریکی دفاعی ماہرین نے کہاکہ اوباما انتظامیہ نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے کئی اہم قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کرنے اور فوجی امداد روکے جانے کے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔بھارت کے حالیہ دورے کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی مجوزہ فروخت کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایف 16 طیارے کامیابی سے استعمال کیے، جس پر ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے دفاعی اداروں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کو خوف ہے کہ اگر پاکستان پر دباؤ بڑھایا گیا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے اور پاکستان میں، امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوگا۔دو روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بھی نیوز بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے بہت قربانی دی ہے۔سفارتی مبصرین کا بھی خیال ہے کہ دونوں ممالک ’عملی‘ طور پر اپنے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سینئر سفارتکار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے جانتے ہیں کہ وہ اپنے تعلقات کو وہاں نہیں لے جاسکتے، جیسے سرد جنگ کے دوران یا ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے کے بعد تھے۔یادرہے کہ رواں سال کے آغاز میں اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8 ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم امریکی سینیٹ نے توثیق کے باوجود اوباما انتظامیہ کو طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے سے روک دیا تھا۔تین روز قبل وائٹ ہاؤس نے کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی فوجی امداد محدود کرنے کے کوششیں خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچائیں گی، جبکہ اس سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی غیر ضروری طور پر پیچیدہ ہوجائیں گے۔رواں ماہ کے شروع میں امریکا کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی نے افغان دہشت گرد گروپ ’حقانی نیٹ ورک‘ کے خلاف مبینہ طور پر کارروائی نہ کرنے پر، پاکستان کو دی جانے والی 45 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے کے بِل کی بھی توثیق کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…