پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماشاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ملک کوغیرمستحکم اورجمہوریت کوڈی ریل نہیں کرناچاہتے ،آئین کے اندرکام کرتے ہوئے احتساب چاہتے ہیں ٗہمارے جلسوں سے عدم استحکام اورآپ کے جلسوں سے استحکام ہورہاہے ،احتجاج جمہوری حق ہے ،احتجاج سے جمہوریت کمزورنہیں مضبوط ہوئی ہے ،تحریک انصاف کاکرپٹ بھی اتناہی ظالم ہے ،جتنان لیگ کاہے ،ہمیں بلاتفریق احتساب کرناہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بائیسویں آئینی ترمیم اچھی پیشرفت ہے ،تین گھنٹے بجٹ کے بعدجس تحریک پراتفاق ہواصبح اٹھ کرپتہ چلاکہ تحریک تبدیل ہوگئی ہے ،بائیسویں آئینی ترمیم کچھ لو،کچھ دواوراتفاق رائے سے ہوئی ہے کیونکہ نیت اچھی تھی کمیٹی کی تعدادپراتفاق رائے سے تعدادطے ہوئی تھی ،توتبدیلی کس کے کہنے پرکی گئی ہے ٗاس سے لگتاہے کہ نیت میں فتورہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے خودمتحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کااعلان کیاپھرفاروق ستارنے اسحاق ڈارکوفون کیا،وہ مجھ سے یاخورشیدشاہ سے بھی پوچھ سکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ توملک کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں اورنہ جمہوریت کوپٹڑی سے اتارناچاہتے ہیں ،ہم آئین کے اندررہ کرکرپشن کے خلاف کام کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دباؤکے باعث ملک میں لوٹاکریسی عام ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب کاادارہ کس مقصدکیلئے ہے ،پانامہ پیپرزمیں جن کے نام آئے ہیں ان میں سیاستدانوں کے علاوہ اورلوگ بھی ہیں نیب نے ان لوگوں کے خلاف کیاکارروائی کی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھ کران کی بات سنیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہواگراحتساب نہیں ہوتاتوپرامن احتجاج ہماراحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کرپشن کوہرصورت بے نقاب کرناہوگا،کرپٹ جس جماعت میں بھی ہووہ ظالم ہے اوراس کے خلاف آوازاٹھاناہمارافرض ہے ،عمران خان پرالزام لگاتوانہوں نے قومی اسمبلی میں آکرجواب دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…