اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آج ’’ بڑے بڑے ‘‘لوگوں کو’’کوکین‘‘کا نشہ لگا ہوا ہے

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ کوکین کا پہلے کسی نے نام بھی نہیں سنامگر آج ’’ بڑے بڑے ‘‘لوگوں کو یہ نشہ لگا ہوا ہے‘ کوکین پینے والوں کو اچھی سہولتیں میسر ہیں لیکن عام پینے والا سال دو سال سے زندہ نہیں رہ سکتا ہے اس نشے سے ذہنی صلاحیت ماؤف ہو جاتی ہے یہ برائیاں ہماری قومی سطح پر زندگیوں کو خراب کر رہی ہیں‘کوکین اور ہیروئن قومی زندگی کو برباد کر رہے ہیں اس معاملے کو تفصیل میں دیکھنے کی ضرورت ہے کیا خیبر پختوانخواہ میں شراب کے لائسنز نہیں دئیے جاتے ؟۔ وہ جمعہ کے روزپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر وسیم اختر ایم بی بی ایس اور ہمارے پڑھے لکھے دوست ہیں جس طرح مولوی ایک سطحی بحث کو لیتا ہے اس معاملے کو اس طرح نہیں لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شراب ، ریڈ لائٹ ایریاز تھے بلکہ افیون کے ٹھیکے ہوتے تھے ۔ جدید معاشرے میں میں اس پر بڑی بحث ہوئی ہے اور صورتحال واضح نہیں اس لئے ابہام نہیں ڈالنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈلائٹ ایریاز تھے ،کچھ لوگوں کے ضابطے پر پابندی کرنے کا تصور ہے لیکن آج گلی محلوں میں برائیاں پھیلی ہوئی ہیں اور ہم اس پر بات کرنے سے کتراتے ہیں لیکن ہمیں کسی مرحلے پر بات کرنا ہو گی ۔ اس کے علاوہ باقی نشے بھی ہیں جن میں ہیروئن ، چرس اور کوکین بھی ہے اور کوکین کا پہلے کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا ۔ بڑے بڑے لوگوں کو یہ نشہ لگا ہوا ہے ۔ کچھ لوگ زندگی بھر شراب پیتے ہیں لیکن زندہ رہتے ہیں ۔ ہیروئن پینے والا معمول کے مطابق زندگی نہیں گزارتا ۔ کوکین پینے والوں کو اچھی سہولتیں میسر ہیں لیکن عام پینے والا سال دو سال سے زندہ نہیں رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نشے سے ذہنی صلاحیت ماؤف ہو جاتی ہے یہ برائیاں ہماری قومی سطح پر زندگیوں کو خراب کر رہی ہیں۔ کوکین اور ہیروئن قومی زندگی کو برباد کر رہے ہیں ۔ اس معاملے کو تفصیل میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا خیبر پختوانخواہ میں لائسنز نہیں دئیے جاتے ۔ ملک کے ایک حصے کو زیر بحث لانا مناسب نہیں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…