پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت خطرے میں،بڑی جماعت کی علیحدگی کی تیاریاں، جماعت اسلامی نے بینک آف خیبرکی نجکاری کی صورت میں حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی،خیبرپختونخوااسمبلی نے احتساب کمیشن ترمیمی بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا جبکہ جماعت اسلامی نے بینک آف خیبرکی نجکاری کی صورت میں حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں احتساب کمیشن ترمیمی بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ،سلیکٹ کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈراورحکومتی نمائندے شامل ہیں،سلیکٹ کمیٹی ترامیم کا جائزہ لے گی،اسمبلی کے اجلاس میں جب اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے مختلف ایشو پر حکومت کوس آڑے ہاتھوں لیا تو حکومتی اراکین آگ بگولہ ہوگئے سرداربابک نے کہاکہ بلدیاتی نظام کی کامیابی کے نعرے لگانیوالے خودعوامی نمائندوں کے 75فیصدفنڈکاٹ رہے ہیں سونامی ٹری منصوبہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی چیف سیکرٹری اور اینٹی کرپشن کے ڈی جی آپس میں دست وگریبان ہیں بینک آف خیبرکوان لوگوں کے ہاتھوں فروخت کیاجارہاہے جوبڑے بڑے جلسوں کاانعقاد کرکے عمران خان کیلئے سٹیج سجارہے ہیں جماعت اسلامی کو چپ کا روزہ توڑناہوگا جواب میں سینئرصوبائی وزیرعنایت اللہ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی حکومت میں ہوتے ہوئے کوئی بھی بینک آف خیبرکوفروخت نہیں کرسکتااگرکسی نے بینک کو فروخت کرنے کی کوشش کی توجماعت اسلامی اسی دن حکومت سے علیحدہ ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو مرکزکی جانب سے محاصل میں کمی کے بعدشارٹ فال کاسامناہے وفاق نے 54ارب روپے دینے کا وعدہ کیاتھاتاہم اب دوبارہ وعدہ کیا ہے کہ بجٹ سے قبل 25ارب روپے جاری کردئیے جائینگے صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان نے کہاکہ بینک آف خیبرکی کوئی نجکاری نہیں ہورہی ہے 90فیصدصوبائی بجٹ وفاق کے محاصل پر چلتاہے اس لئے وفاق کی جانب سے فنڈکے عدم اجراء کے باعث حکومت کو ترقیاتی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے پی ایم ایس افسران کے مسئلے کے حل کیلئے تگ ودوجاری ہے اور امیدکی جارہی ہے کہ پیر کے رو زتک یہ مسئلہ حل ہوجائے گاانہوں نے اے این پی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دورمیں بدعنوانی کم ہوئی ہے لیکن سابق دورمیں ایزی لوڈ اورایس ایم ایس کے اصطلاح ایجادہوئے تھے بتایاجائے معصوم شاہ نے نیب کوکس کھاتے میں ساڑھے25کروڑاداکئے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں احتساب کمیشن کے حوالے سے ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیاگیاجس کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں ،پانچ کروڑسے کم غبن اور دیگرکئی امور میں احتساب کمیشن مداخلت نہیں کرسکتا۔ اپوزیشن کے اعتراضات کے بعد بل کو سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردیاگیا۔ملاکنڈڈویژن میں محکمہ ایریگیشن میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے محمدعلی شاہ باچہ کاسوال قائمہ کمیٹی کے حوالے کیاگیا۔،صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی کا کہنا تھا کہ بنک آف خیبرکے معاملے پر کمیٹی نے اپنی شفارشات دی ہے اور ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے،حکومت مناسب کاروائی کرے گی ۔بعدازا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا
خیبرپختونخواحکومت خطرے میں،بڑی جماعت کی علیحدگی کی تیاریاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرگودھا،بچی سے زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
راولپنڈی ،لین دین تنازعے پر پراپرٹی ڈیلرہلاک
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی



















































