اسلام آباد(نیوزڈیسک)معلوم ہوا ہے کہ پرویزرشید اور نعیم الحق کی پٹرول پمپ پر اتفاقیہ طورپر ملاقات ہوئی جس پر کچھ دیر پٹرول پمپ پر ہی گفتگو جاری رہی اس کے بعد نعیم الحق پرویزرشید کی دعوت پر ان کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور پھر موٹر وے پر چلتی گاڑی میں دونوں رہنماﺅں میں گفتگو کا سلسلہ جاری رہا، ،نجی ٹی وی پر پٹرول پمپ میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ چلتی گاڑی میں ملاقات کتنا عرصہ جاری رہی یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ،اس ملاقات کو تحریک انصاف اور ن لیگ میں بڑا بریک تھرو قراردیاجارہا ہے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ موٹر وے پر وزیراطلاعات پرویز رشید سے اچانک آمنا سامنا ہوگیا اور اس موقع پر موٹروے پر ہونے والی ملاقات میں پرویز رشید نے تحریک انصاف کو بات چیت کی دعوت دی جسے قبول کرلیاگیا ہے ،انہوں نے بتایا ہے کہ پرویزرشید سے بات چیت ہلکے پھلکے اندازمیں ہوئی، عمران خان کو جلد ملاقات میں ہونیوالی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کردوںگا۔