لاہور ( این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کی پرواز میں مسافر سے پستول برآمد کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس حکام نے دوران کارروائی سعودی عرب کی پرواز پر ریاض جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا ۔ دوران تلاشی پستول برآمد ہونے کے بعد ملزم کو آف لوڈ کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیاہے ۔اس کے علاوہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے کہ چیکنگ کے باوجود مسافر کس طرح اسلحہ لیکر دپرواز تک چلا گیا ۔