اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے دس برس بعد پہلی بار ایک ملزم کو برطانوی حکام کے حوالے کردیا بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں دہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب محمد زبیر کو پاکستان میں پولیس نے ڈھائی برس قبل حراست میں لیا تھا اور اب انھیں برطانوی پولیس کے حوالے کر دیا گیا مغربی یارک شائر پولیس کے ایک بیان کے مطابق محمد زبیر وقوع کے وقت 31 برس کے تھے اور ان پر مئی 2011 میں نیو لین ٹونگ کے رہائشی 27 سالہ عمران خان اور 35 سالہ احمدین سید کمال کے دہرے قتل کی فرد جرم عائد کی گئی ٗمحمد زبیر اس واردات کے فوراً بعد برطانیہ چھوڑ کر پاکستان فرار ہو گئے تھے۔محمد زبیر کوجمعرات بریڈفورڈ کے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔