ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطہ،حکومت پاکستان کی نئے اقدام کی تیاریاں

datetime 20  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اقوام متحدہ میں نئی قرارداد پیش کرے گاجس میں بحیرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا جائیگاوزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے واضح خطرہ اور بھارت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ٗپاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت سے بخوبی واقف ہے ٗ اپنی دفاعی ضروریات سے بھی مکمل طور پر آگاہ ہے ٗپاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا۔جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت بحر ہند کے علاقے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کررہا ہے اور اس نے نیو کلیئر سب میرین کا بھی تجربہ کیا ٗ حالیہ بھارتی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے واضح خطرہ ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ ایسے تجربات بھارت کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاکستان کو ان تجربات پر ناصرف تشویش ہے بلکہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑ رہا ہے۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت سے بخوبی واقف ہے اور اپنی دفاعی ضروریات سے بھی مکمل طور پر آگاہ ہے۔ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کو ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے مذاکرت کی دعوت دی تاہم بھارت نے پاکستان کی دعوت کا مثبت جواب نہیں دیا، اب رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کریں گے جس میں بحرہ ہند کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قرار دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا جائیگا۔وقفہ سوالات کے دور ان مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایا کہ ہر سال وزارت خارجہ کے افسران اور اہلکار بیرون ملک منعقد ہونے والے سرکاری اجلاسوں اور تقریبات میں حصہ لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں انتخاب کا طریقہ کار سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی وفد کو بلاوجہ بیرون ملک نہیں بھجوایا جاتا تاہم ہمارے وفود میں شامل افسران اور اہلکاروں کی تعداد دوسرے ممالک کی نسبت کم ہوتی ہے۔اجلاس کے دور ان پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر امریکا کے یوٹرن پر رضا ربانی نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے کسی کو مداخلت کا حق نہیں ٗامریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر ہمارے سخت تحفظات ہیں۔ ہماری تشویش سے امریکا کو آگاہ کیا جائے ٗسر تاج عزیز نے کہا کہ آپکے تحفظات کو امریکی حکام تک پہنچایا جائے گا۔ وقفہ سوالات کے دور ان سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 2393 ہے، 64 پاکستانی قتل 868 منشیات کے مقدمات میں قید ہیں۔ قیدیوں کو ریاض اور جدہ میں رکھا گیا ہے۔ سزا مکمل کرنے والوں کی واپسی کا فوری انتظام کیا جاتا ہے ٗسعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 22 لاکھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…