بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

فیصل آباد جلسہ میں خواتین،کپتان کے جلسے میں پھر وہی ہوگیا جس کی توقع تھی

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد جلسہ میں خواتین،کپتان کے جلسے میں پھر وہی ہوگیا جس کی توقع تھی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد جلسے میں گزشتہ جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کے باوجود شر کت کیلئے کثیر تعداد میں خواتین پہنچ گئیں جن میں دیگر شہروں سے آنیوالی خواتین سمیت فیصل آباد کی مقامی خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔کپتان کے جلسے میں توقع کے مطابق خواتین نے گزشتہ جلسوں میں پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعات کو نظر اندا ز کرتے ہوئے بھرپور شرکت کرکے سیکورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے-
خواتین کا جوش و خروش زوروں پر کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے ہیں، جبکہ خواتین ایک دوسرے کے چہروں پر ٹیٹو بنانے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔فیصل آباد کے جلسے میں سابقہ واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے خواتین کی حفاظت کے لئے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکورٹی کا بھی بندوبست کیاگیا ہے جبکہ ’’کھلاڑی ‘‘بھی خواتین شرکاء کی حفاظت پر مامور ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جی سی یونیورسٹی گرلز ہاسٹل جانے والی طالبات کے خاردار تاروں سے الجھنے کی وجہ سے کپڑے پھٹ گئے جس پر انہوں نے احتجاج کیا ،طالبات کے احتجاج پر تحریک انصاف کی کارکن عظمیٰ کاردار اور یونیورسٹی کی طالبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…