اسلام آباد (این این آئی)میر حاصل بزنجو اور شیخ آفتاب احمد نے وفاقی وزراءکی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ان سے وفاقی وزراءکی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ میر حاصل بزنجو کا تعلق نیشنل پارٹی اور شیخ آفتاب احمد کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ شیخ آفتاب احمد وزیراعظم محمد نواز شریف کی کابینہ میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔