منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس معاملہ! بڑی پیشرفت ، متحدہ اپوزیشن کے درمیان فیصلہ ہو گیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) متحدہ اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان معاملات طے گئے جس کے بعد ایم کیو ایم کو جوائنٹ اپوزیشن میں شامل کرلیا گیا اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا طویل اجلاس ہوا جس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شیخ صلاح الدین اور عبدالوسیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں اور ایم کیو ایم وفد میں شکوے شکایتیں کی گئیں تاہم طویل بحث کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات دور ہونے کے بعد اسے متحدہ اپوزیشن میں شامل کرلیا گیا۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے مطابق متحدہ اپوزیشن میں اب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی جگہ ایم کیو ایم رکن کو شامل کیا جائے گا اور خواہش ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہوجائے ٗایم کیو ایم نے ٹی او آر کمیٹی کے لئے بیرسٹرسیف کو نامزد کردیاخورشید شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معمولی غلط فہمی تھی جو دور ہو گئی ہے اور تمام معاملات طے پا گئے ہیں ٗایم کیو ایم کو کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے اراکین کی تعداد 7 کرنے کی بات کی گئی تھی تاہم آفتاب شیرپاؤنے اراکین کی تعداد 6 رکھنے پر ہی اصرار کیا اور خود رضاکارانہ طور پر اس سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔۔اس سے قبل اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے شکوہ کیا کہ ایم کیوایم ایوان کی تیسری بڑی حزب اختلاف کی جماعت ہے جسے نظرانداز کیا جارہا ہے جس پرشاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کواگرکسی چیز پراپنے تحفظات تھے توانہیں بتانا چاہیے تھا ٗ خورشید شاہ نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم اپوزیشن سے الگ ہوئی اس پردکھ ہوا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کرنے کیلئے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہنا چاہتی ہے تو ایوان میں اس کا اعلان کرے اورمیڈیا پر بھی اس کا اعلان کرے کہ وہ اپوزیشن کے فیصلوں کی حمایت کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…