منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نرسز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا،40نرسوں کوشوکاز نوٹس

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) نشتر ہسپتال میں سپرنٹنڈنٹ نرس کے ناروا رویہ اور سکارف پہننے پر پابندی کیخلاف نرسوں کیجانب احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا ، احتجاج میں شریک نرسز نے نشتر روڈ بلاک کر کے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی جبکہ دوسری طرف نشتر ہسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی چالیس نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کی نرسز سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے چوتھے روز بھی سڑک پر نکل آئیں اور نشتر روڈ بلاک کر دیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف نعرے درج تھے ۔ نرسز نے وارڈز میں بھی کام بند کر دیا اور الزام لگایا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس انہیں سکارف نہیں پہننے دے رہی اور نہ ہی انہیں ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی دی جاتی ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ کئی نرسز آگے پڑھنا چاہتی ہیں تاہم ہیڈ نرس کی جانب سے پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس کوکب کو فوری تبدیل کیا جائے جبکہ نرسز نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوسری جانب نشتر ہسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی چالیس نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس میں فوری طور پر جواب طلبی کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…