ملتان(آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 6 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔پہلا روزہ سات جون کو متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 5جون کو صبح 7بجکر 59منٹ پر ہوگی جس سے 6جون کو رمضان المبارک 1437ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکا ن ہے ۔اس لحاظ سے پہلا روزہ سات جون ہوگا۔چاند نظر آنے کیلئے اس کی کم سے کم عمر 31 گھنٹے ہونی چاہئیے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ چھ جون کوچاند کی عمر 35گھنٹے سے زائد ہوگی ۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں نظر آنے کا امکان ہے ۔