اسلام آباد/لاہور/کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے ہفتہ بھر سخت گرمی اور خشک موسم کی پیشی گوئی کردی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان۔ دن میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ملک کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوگا، جبکہ کراچی میں دن کے درجہ حرارت معمول کے مطابق چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق سمندر سے مسلسل ہوائیں تیز رفتار اور آرام دہ نمی کے ساتھ چلتی رہیں گی، جبکہ سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑے گی، جہاں کا درجہ حرارت باون سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے۔