اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے سینٹرزکی تنخواہوں میں اضافے کی قراردادمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹرزکی تنخواہوں میں اضافے کوناجائزمطالبہ سمجھتاہوں ۔جمعرات کے روزسینٹ کے اجلاس کے دوران حکومتی رکن سینیٹرغوث بخش نیازی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں سپیکر،ڈپٹی سپیکراورارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی قراردادمتفقہ طورپرمنظورکی گئی لہذااراکین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے قراردادمنظورکی جائے جس پرچیئرمین سینٹ نے کہاکہ سینیٹرزکی تنخواہوں میں اضافہ ناجائزہے اوراس حوالے سے سینٹ میں کوئی تجویزپیش نہیں کی جائے گی۔