اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خالی جلسہ، خالی کرسیاں، عمران خان کے جلسے تاریخ کے ناکام ترین جلسے ہیں ۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے بھمبر آزاد کشمیر جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ، خالی کرسیاں، خالی جلسہ، عمران خان کہتے تھے کہ نواز شریف نے پیسہ باہر بھیجا، آج عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کیلئے پیسے باہر سے آئے، آف شور کمپنیوں کے سب سے زیادہ مالکان تحریک انصاف میں ہیں، آف شور کمپنی کے مالک عمران خان آف شور کے خلاف احتجاج کر کے اپنا مذاق اڑا رہے ہیں،عمران خان کے جلسے تاریخ کے ناکام ترین جلسے ہیں