بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ملکی بڑی سیا سی جما عت کے اہم ترین رہنما ء انتقا ل کر گئے

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر(آن لائن) جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر ثناء اﷲ اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ (انا للہ وان الیہ راجعون)نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں سادھنانوالی (سید والا) میں ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ پروفیسر عرفان احمد چوہدری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی ، مقامی راہنماؤں ، کارکنوں کے علاوہ سیاسی ، سماجی ، کاروباری، تعلیمی اور صحافتی شخصیات جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن تنظیر الحسن اعوان، جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے امیر حافظ جاوید اقبال ساجد، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما عبدالوہاب خان نیازی ، سابق امیر میانوالی قاضی نعمان احمد انصاری، پنجاب بار کونسل کے ممبر رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ، سکندر حیات روڈی خیل، عبدالقادر چڈو، ضیاء اﷲ خان عباسی، تنظیمات اہلسنت کے ترجمان علی حسنین چشتی، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب احمد گلو، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ الرحمن حفیظ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد طارق مرزا، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر، پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ، جنرل سیکٹری ڈاکٹر نثار احمد، نائب امیر چوہدری بشارت علی ایڈووکیٹ، نوید احسن نیاز، مرزا عابد بیگ، جماعت اسلامی مشاورتی کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد نواز چھینہ، جنرل سیکرٹری رستم علی ساقی، پنجاب ٹیچر یونین کے سابق صدر عطاء اﷲ خان ، کسان بورڈ ضلع بھکر کے صدر نصراﷲ خان ، پنجاب پبلک سکول کے ڈائریکٹریٹر پروفیسر بشیر احمد ملک، اظہار اقبال، انجینئر ظہیر احمد ملک، پروفیسر ضیاء الحق ، پروفیسر انعام اﷲ کلیم، تنظیم اساتذہ کے صدر ملک منیر احمد اولکھ، پروفیسر ملک محمد اسلم چپ، مدثر المصباح چھینہ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر خضر حیات چھینہ،نوید رضا ہاشمی، محمد عمیر کروڑی، اقراء پبلک سکول کے پرنسپل سید ارشد رضا ہاشمی،اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم حافظ اختر آکاش، جمعت اشاعت و توحید و السنہ کے مولانا زبیر گل،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا ذکاء اﷲ خالد، معروف قانون دان عبدالرحمن خان ایڈووکیٹ،آفاق انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر نوید ظفر گیلانی،جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا سید جمیل احمد شاہ، مولانا عبدالستار اتراء، ڈاکٹر اکرم عزیز، کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کے انتقال پر ضلع بھر کے سیاسی، سماجی تعلیمی ، مذہبی و صحافتوں حلقوں کا اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق مختلف امراض کی تکالیف کئی مہینے جھیلنے کے بعد بالآ خر سابق امیر جماعت اسلامی ثناء اﷲ اعوان گزشتہ روز بھکر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے ۔ مرحوم ثناء اﷲ اعوان مقامی سیاست میں دبنگ رہنما کے طور پر اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب رہے خاص طور پر مشرف دور میں مقامی بر سر اقتدار گروپ کی طرف سے انتقامی کاروائیوں اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کیخلاف موثر احتجاج کیا۔ اور پنجاب اسمبلی کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا ضلع بھر میں جہاں بھی کسی کیخلاف ظلم و زیادتی کی جاتی مرحوم ثناء اﷲ اعوان اس کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنا اپنا فرض سمجھتے ان کے اس اقدام کے باعث انہیں ضلع بھر میں پذیرائی ملی۔ ثناء اﷲ اعوان نے بھکر میں الخدمت فاؤنڈیشن کو فعال بنانے میں گہری دلچسپی لی اور انکی کوششوں سے فاؤنڈیشن نے بھکر میں سستے ترین کلینکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی بھکر ایمبو لینس بھی مہیا کی 2010 کے سیلاب میں تباہ ہونے والے سینکڑوں مکانات کی تعمیر اور متاثرین اور اشیاء ضروریہ فراہم کرنے میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے مقابلہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی سر براہی میں ضلع بھر میں نمایاں رہی جس کا اعتراف ہر سطح پر کیا جاتا رہا سیلاب زدگان کی امداد پروگرام میں انہوں نے سیاسی و مسلکی اختلافات کی بجائے بلا امتیاز و تفریق خدمات انجام دیں۔ متاثرین چھ سال گذرنے کے بعد ان کی خدمت کے معترف ہیں۔ مرحوم ثناء اﷲ اعوان نے مشرف آمریت کیخلاف بھی بھرپور جدوجہد کی اور کئی مقدمات کا سامنا بھی کیا مرحوم انتہائی ملنسار ، مخلص دیانتدار اور دوستوں پر حد درجہ اعتماد کرنے والے با اصول شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے کئی تعلیمی اداروں کا اجراء کیامرحوم گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب پبلک ہائی سکول کے پرنسپل کے فرائض انجام دے رہے تھے جہاں طلباء کو تعلیمی سر گرمیوں کے علاوہ خصوصی تربیت اور ہم نصابی سر گرمیاں ان کی دلچسپی کے باعث پروان چڑھتی رہیں پنجاب پبلک سکول ان کی سر براہی میں نمایاں نتائج کا حامل رہا ہے۔ ثناء اﷲ اعوان کی وفات سے عوام کا درد محسوس کرنے والے دبنگ عہد کا باب بند ہو گیا ہے۔ مرحوم کے پسماندگان انکی بیوہ اور بھائی شامل ہیں۔ ضلع بھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور تعلیمی شخصیات کی جانب سے ان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی ضلع بھکر کو ان کی وفات سے نہ صرف نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے بلکہ چند ماہ قبل سابق امیر چوہدری ابراہیم کے بعد ہونے والا خلا مزید وسیع ہوگیا ہے۔ جو مدتوں پر نہیں ہوسکے گا ضلع بھر میں جماعت اسلامی کی شناخت اور اہمیت بنانے میں ہر دو شخصیات کا کردار دیگر رہنماؤں پر بھاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…