اسلام آباد(آئی این پی)یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان ہے ،پٹرول ایک روپے پچاس پیسے ،لائٹ ڈیزل 2روپے 90پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتاہے ۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان ،پٹرولیم ایک روپیہ پچاس پیسے فی لیٹراور ،لائٹ ڈیزل 2روپے 90پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے80پےسے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین5روپے60پےسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان۔مٹی کا تیل 3روپے 40پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے ۔