منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مسجد کی جگہ سینما کیسے بنا؟ سپریم کورٹ کا سٹی گورنمنٹ کو نوٹس

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کراچی کا اسلامی مرکز سینما میں تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر کے ایم سی کے منتظم اور سٹی گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر طلب کر لیا ۔ جمعرات کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی کا اسلامی مرکز سینما میں تبدیل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت کی اور اسلامی مرکزی کی جگہ پر سینما بنانے پر کے ایم سی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ یہ عمارت کس نے ٹھیکے پر دی جس پر سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فن ڈرامہ آرٹس کمپنی سے معاہدہ ہوا جس کے مطابق آرٹ گیلری، لائبریری اور مسجد بنانی تھی جبکہ کمپنی نے یہ معاہدہ کیا تھا کہ ہال میں فنون لطیفہ سے متعلق سرگرمیاں ہوں گی۔ لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا اور جہاں مسجد بننی تھی وہاں سینما بنا دیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اور کمپنی کے درمیان معاہدے پر کمنٹ نہیں کریں گے لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹھیکہ منظور نظر ہوگا لیکن لیکن یہ منطق سمجھائیں کے مسجد کی جگہ سینما کیسے بنا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے مستقبل میں مساجد اب دوسرے کاموں کیلئے استعمال ہوں گی۔ عدالت نے کے ایم سی کے منتظم، سٹی گورنمنٹ اور نجی کمپنی کے ایڈمنسٹریٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…