اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کا سر چ آ پر یشن ، 09مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ 150کے قریب گھر وں کو سرچ کیا گیا ، 02پسٹل، ایک 12بور گن بر آمد ، تین مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے ، سر چ آ پر یشن تر امڑ ی ، تر لا ئی ، شر یف آباد، چھٹہ بختاور ، سوہدراں اور گر دنو اح میں گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور کو رال پولیس کا تر امڑ ی ، تر لا ئی ، شر یف آباد، چھٹہ بختاور ، سوہدراں اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چ آ پر یشن09مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں